حیدرآباد، 11؍ مارچ (ایجنسیز) شہر حیدرآباد میں ریاستی ہائی کورٹ کے احاطہ سے ایک کمسن بچی کا اغواء کرلیا گیا۔ دو سالہ مونیکا نامی لڑکی
ہائی کورٹ احاطہ سے اچانک لاپتہ ہوگئی۔ بعد ازاں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لڑکی کے اغواء کا پتہ چلا۔ پولیس نے اغواء کاروں کی شناخت کرلی ہے۔ جن کی تلاش کے لئے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔